You are currently viewing کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے بازیاب

کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے بازیاب

کراچی(ڈیسک) 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی دعا زہرہ لاہو ر سے بازیاب ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ بچی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ کراچی پولیس لاہور پولیس کی ٹیم سے رابطے میں ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا نے لاہور میں نکاح کر لیا ہے۔ دعا زہرہ اپنا وڈیو بیان دے گی جو میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔ پولیس کا کہناہے کہ دعا کو جلد کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔