You are currently viewing کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
مہم کے دوران سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 27 نومبر سے سندھ کے 30 اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور سپروائزرز حصہ لیں گے ۔
پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لیے 5 ہزار 300 سے زائد پولیس اہلکار فیلڈ میں تعینات کیے جائیں گے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اس سال پاکستان میں مجموعی طور پر پولیو کے 5 کیس رپورٹ ہوئے جن میں تین کیس خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں جبکہ دو کیس سندھ کے ضلع کراچی شرقی سے رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کراچی میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہونا تشویش ناک بات ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے ہدایت جاری کی کہ والدین پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسینیشن لازمی کروائیں۔