کراچی (ڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازجنازہ ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد میت تدفین کے لیے سخت سیکیورٹی میں گورا قبرستان سے متصل سی ایس ڈی قبرستان لائی گئی جہاں انہیں سپردخاک کیا گیا۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی، ن لیگی رہنما امیر مقام، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم، فیصل سبزواری، امین الحق ودیگر نے بھی شرکت کی۔
