You are currently viewing کراچی ریجن کے لیے بجلی 6 روپے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی ریجن کے لیے بجلی 6 روپے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (ڈیسک) مرکزی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
حکومت کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دی گئی جس میں کراچی ریجن کے لیے فی یونٹ بجلی 6روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی۔
بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست پر نیپرا 3اپریل کو سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیاجائے گا جس کے تحت پہلی بار فی یونٹ 4.45روپے اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.55روپے بڑھائے جائیں گے۔
ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیے جانے والے اضافے کا ریونیو اپریل تا جون وصول کیا جائے گا۔