You are currently viewing کراچی: دفاعی نمائش “آئیڈیا 2022” کا آج سے آغاز

کراچی: دفاعی نمائش “آئیڈیا 2022” کا آج سے آغاز

کراچی (ڈیسک) پاکستان میں منعقد ہونے والی منفرد دفاعی نمائش “آئیڈیا 2022” کا آج سے کراچی میں آغاز ہو گیا۔
چار روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل دفاعی ساز و سامان کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں ۔ نمائش میں آسٹریلیا، ہنگری اور رومانیہ پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش میں پاکستانی مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں ، دوست ممالک کی جانب سے آئے ہوئے وفود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہری انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق آج سے چار روز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔