You are currently viewing کراچی: حادثے میں نوجوان ہلاک، مشتعل افراد نے 2 واٹر ٹینکر جلا ڈالے

کراچی: حادثے میں نوجوان ہلاک، مشتعل افراد نے 2 واٹر ٹینکر جلا ڈالے

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، مشتعل افراد نے ٹینکر کو نذر آتش کردیا۔
یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کا ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
نوجوان کی ہلاکت پر مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کردیا، اس دوران سڑک سے گزرنے والے ایک اور ٹینکر کو بھی لوگوں نے آگ لگا دی۔
جاں بحق نوجوان کی لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.