You are currently viewing کراچی اور حیدرآباد سے بلیک میلنگ اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی اور حیدرآباد سے بلیک میلنگ اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

  • Post author:
  • Post category:پاکستان / جرم
  • Post last modified:01/09/2022 14:31
  • Reading time:1 mins read

کراچی(ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم سرکل نے کراچی اور حیدرآباد سے بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور بھتہ خوری سمیت چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

ایف آئی اے کے مطابق کراچی سے گرفتار ملزم محمد شعیب شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرکے بلیک میلنگ میں ملوث تھا جو شکایت کنندہ کو دھمکا کر رقم بھی وصول کرتا رہا، ملزم سے برآمد ڈیجیٹل ڈیوائسز اور موبائل فون کی گیلری سے قابل اعتراض تصاویراور ویڈیوز کے علاوہ واٹس ایپ نمبر سے دھمکی آمیز پیغامات بھی برآمد کرلئے گئے۔ دوسری کارروائی میں حیدرآباد سے ماجد علی نامی ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون سے بھاری مقدار میں چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کرلیا گیا۔ملز کے خلاف موصول ہونے والی 17 سے زائد رپورٹس پر تفتیش جاری تھی۔ گرفتار ملزمان کے موبائل فون فرانزک کےلئے بھجوادیئے گئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔