You are currently viewing کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اب 15 جنوری کو ہی ہونگے، شرجیل میمن

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اب 15 جنوری کو ہی ہونگے، شرجیل میمن

کراچی (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انتخابات رکوانے کے لیے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، سندھ حکومت اب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں روک سکتی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اب 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ فوج نے پولنگ اسٹیشنوں پر اہلکار تعینات کرنے سے منع کردیا ہے، پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر واپس لیا تھا، الیکشن کمیشن نے ہمارے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے 15 جنوری کو کراچی، حیدر آباد اور دادو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔