You are currently viewing کراچی: اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کے گن مین کی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کے گن مین کی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک

کراچی (ڈیسک) کورنگی میں سستے آٹے کا ٹرک لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو مبینہ ڈاکو اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین کی فائرنگ سے مارے گئےجبکہ موقع سے دو ملزمان کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد کے دفتر کے گیٹ کے قریب سستا آٹا فروخت کرنے کیلیے ٹرک موجود تھا جہاں مبینہ طور پر 4 ڈاکوؤں نے ٹرک پر چڑھ کر لوٹ مار شروع کی کہ اس دوران گن مین نے فائرنگ کردی جس کے فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے دوران دو ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو بھی اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا، ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت سعید احمد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، خنجر اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔