You are currently viewing کراچی ،200گز کے فاصلے سے دہشتگردوں کے پولیس اہلکاروں پر 2 حملے

کراچی ،200گز کے فاصلے سے دہشتگردوں کے پولیس اہلکاروں پر 2 حملے

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:20/04/2016 23:35
  • Reading time:1 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن بنگلا بازار میں دن دہاڑے پولیس پر دو دہشتگرد حملوں میں سات پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل وین اورنگی ٹاوٴن کے گنجان آباد علاقہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی سیکیورٹی پر مامور تھی کہ اچانک دو طرف سے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

دو علیحدہ علیحدہ ٹیموں پر ہونے والی اس دہشت گردی کی کارروائی میں بالترتیب 3اور 4 پولیس اہلکاروں نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران پولیو ورکرز کی جان بچا کر خود کو موت کے گلے لگا لیا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری طور پر زخمیوں اور شہداء کی میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔