کراچی (ڈیسک) آج کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا وقت ختم ہوگیا ۔
پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ 5بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہونے والے ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ووٹنگ کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے، گنتی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شام 6بجے کے بعد انتخابی نتائج نشر کیے جا سکیں گے۔
بعض پولنگ اسٹیشنوں پر نقص امن کے باعث پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست دی تھی جو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پرامن رہا۔
