کراچی (ڈیسک) صدر کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر سونے کے زیورات بنانے والے کارخانے سے ڈاکو ایک پائو سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکو مسلح تھے، کارخانے میں داخل ہونے کے بعد ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر 275گرام سونا لوٹ لیا اور بھاگ گئے۔
ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس پانچ ملزمان سونا لوٹ کر مارکیٹ کی راہداری سے دوڑے چلے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ چوکیدار اور کارخانے کے عملے نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا اور کارخانے کا دروازہ کھول دیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔