You are currently viewing کراچی، گلشن معمار اور فشری میں آتشزدگی کے واقعات، مالی نقصان

کراچی، گلشن معمار اور فشری میں آتشزدگی کے واقعات، مالی نقصان

کراچی (نیوز ڈیسک) گلشن معمار اور فشری میں رات گئے آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، فائر بریگیڈ نے دونوں مقامات پر لگی آگ بجھا دی۔
فائر بریگیڈ کے مطابق گلشن معمار صنوبر ہائٹس میں موجود دکانوں میں آگ کی اطلاع پر تین گاڑیاں روانہ کی گئی۔
ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ سے 6دکانیں مکمل طور پر جل گئیں۔
آگ کی اطلاع پر کے الیکٹرک نے موقع پر پہنچ کر صنوبر ہائٹس اپارٹمنٹ کی بجلی منقطع کی۔
دریں اثناء فشریز میں موجود کنٹینر میں لدے سامان میں بھی آگ لگی،فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا۔
فائربریگیڈ کے مطابق کنٹینر میں پلاسٹک کا دانہ موجود تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.