You are currently viewing کراچی، گلستان جوہر میں پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی، گلستان جوہر میں پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم صوفی کو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے قتل کردیا۔
مولانا عبدالقیوم صوفی کو بلاک 9 میں دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نماز کے بعد گھر جارہے تھے۔ مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر گلستان جوہر کے مہتمم بھی تھے۔
مولانا عبدالقیوم صوفی کو سر پر گولی ماری گئی تھی، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں حملہ آور کو فائرنگ کے بعد ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔