کراچی (ڈیسک) کورنگی سو کوارٹرز الٰہی مسجد النور سوسائٹی سلام ہوٹل کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے.
تمام زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا.جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت حاجرہ زوجہ رفیق، بسمہ دختر رفیق، آمنہ دخترمحمد رفیق، روبینہ دختررفیق، عمران ولد رفیق، عظمیٰ دختر رفیق، عبداللہ ولد رفیق، صائمہ زوجہ صادق، سعدیہ دختر صادق کے ناموں سے ہوئی.اسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.