کراچی (ڈیسک) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم پر فوری قابو پانے کے لیے تربیتی مراکز کے تین ہزار سے زائد اہلکاروں کو کراچی کی سڑکوں پر تعینات کردیا گیا۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر پولیس حکام نے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ سینٹرز سے مجموعی طور پر 3100 پولیس اہلکار تینوں زون میں بھیج دیے۔ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے 1200 اہلکاروں کو ایسٹ زون، شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سے 1 ہزار اہلکاروں کو ساؤتھ زون جبکہ شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد سے 900 اہلکاروں کو ویسٹ زون بھیجا گیا۔پولیس ٹریننگ سینٹرز سے بھیجے گئے اہلکار تھانوں کی نگرانی میں حساس مقامات پر فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے مذکورہ اہلکار تین شفٹوں میں سڑکوں پر تعینات رہیں گے۔
