You are currently viewing کراچی، چڑیا گھر کی فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح جلد ہو گا ، شہری لطف اٹھائیں، ایڈمنسٹریٹر

کراچی، چڑیا گھر کی فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح جلد ہو گا ، شہری لطف اٹھائیں، ایڈمنسٹریٹر

کراچی (ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کا تعمیراتی کام تکمیل کے مراحل میں ہے، جلد افتتاح کر کے شہریوں کے لیے کھول دی جائے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کی تکمیل کے بعد شہری مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، لوگ اپنے پیاروں اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر کی سیر کو آئیں اور خوب مزے کریں۔ ترجمان ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق کے ایم سی حکام نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر تقریبا مکمل ہوگئی ہے۔رنگ برنگی چھتریاں لگا کر فوڈ اسٹریٹ کو خوبصورت بنایا گیا ہے جبکہ جانوروں کی نئی رہائش گاہوں کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔وسیع کار پارکنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے، گاڑیاں چڑیا گھرکے اندر نہیں آسکیں گی۔