You are currently viewing کراچی، پولیس اہلکار کا قاتل سوئیڈن فرار ہونے میں کامیاب

کراچی، پولیس اہلکار کا قاتل سوئیڈن فرار ہونے میں کامیاب

کراچی (ڈیسک) ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار بیرون ملک فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ استنبول سوئیڈن روانہ ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے پاکستان سے روانگی کے وقت اپنا سوئیڈن کا پاسپورٹ استعمال کیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم خرم کے والدین نے بیان دیا انہیں نہیں معلوم کہ خرم کہاں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ خرم سال میں ایک دفعہ پاکستان آتا ہے، خرم پاکستان آکر کیا کرتا ہے انہیں یہ بھی نہیں معلوم اور خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل بھی ذمہ دار نہیں ہیں۔