You are currently viewing کراچی، پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب معروف بزنس مین کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی، پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب معروف بزنس مین کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ گاڑی معروف بزنس مین کی بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود بڑا بورڈ پر کالے رنگ کی لینڈ کروزر پر حملہ آوروں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی مبینہ طور پر آدم جی گروپ کے محمد لاکھانی کی ہے جن کے ڈرائیور سمیت زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بزنس مین محمد لاکھانی کو وائٹ کرولا کار میں سوار 3/4 مسلح افراد نے آئل ڈپو نورس چورنگی کے قریب روکنے کی کوشش کی تھی تاہم بزنس مین محمد لاکھانی نے ملزمان کو بھانپ لیا اور اپنا پستول نکال کر ملزمان پر پورا برسٹ چلا دیا جس پر ملزمان نے بھاگتے ہوئے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 57 سالہ محمد لاکھانی ایک گولی سینے میں لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ ان کا ڈرائیور 35 سالہ ماہید محمد منہ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے، ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔