You are currently viewing کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، خاتون کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار معطل

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، خاتون کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک پر پر ویڈیو پوسٹ کرنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا، خاتون کانسٹیبل سمیت 2 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی نے ایس ایس پی ساؤتھ سے لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پروفیشنل ادارہ ہے، ایسے غیر ذمے دارانہ فعل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
بغدادی تھانے میں تعینات کانسٹیبل کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایس ایس پی سٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل ذیشان کو بھی معطل کردیا۔
ایس ایس پی نے کانسٹیبل کو سٹی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ ذیشان نے ٹک ٹاک پر ویڈیو 2023ء میں اپ لوڈ کی تھی۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ کسی اہلکار کو اسلحہ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.