You are currently viewing کراچی، ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس کا ریلیز آرڈر جاری

کراچی، ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس کا ریلیز آرڈر جاری

کراچی (ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے نام ریلیز آرڈر جاری کردیا قبل ازیں کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزمان کی مقتول کے ورثاء سے صلح کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا تھا۔ عدالت نے 2 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان پر اغواء کا الزام ہے، لہٰذا ان کی صلح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ جام اویس، معراج جوکھیو اور احمد خان کی صلح کی درخواست منظور ہوئی ہے، ملزمان دودو خان اور سومار کو قتل کے الزام سے رہا کیا جاتا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان دودو خان اور سومار کے خلاف ناظم جوکھیو کے اغواء کا مقدمہ چلے گا۔یاد رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021ء میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔