You are currently viewing کراچی، ملیر جیل سے سنگین جرم میں ملوث قیدی فرار، 7 اہلکار معطل

کراچی، ملیر جیل سے سنگین جرم میں ملوث قیدی فرار، 7 اہلکار معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملیر جیل کراچی سے سنگین جرم میں ملوث قیدی کے فرار ہونے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے 7 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے سنگین جرم میں ملوث قیدی کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7اہلکاروں کو معطل کردیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا ہے کہ معطل اہلکاروں میں محکم دین، خادم حسین، اکرم، وحید، قائم خان، شہزادو اور ندیم شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ فرار قیدی کو سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا، قیدی نے جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی جبکہ دیوار پر چڑھنے کے لیے ملزم نے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.