کراچی (ڈیسک) کراچی الفلاح کے علاقے شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو موبائل فون پر لکھ کر قتل کی وجہ بتادی۔ پولیس کے مطابق بولنے میں تکلیف کی وجہ سے ملزم فواد نے موبائل فون پر مختصر بیان لکھ کردیتے ہوئے بیوی اوربچیوں کو قتل کرنے سے متعلق بتایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فواد نے کاروبار میں نقصان کےحوالے سے آگاہ کیا اور قتل سے پہلے بیوی سےجھگڑے کے بارے میں لکھ کر بتایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

کراچی، ملزم نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے کی وجہ لکھ کر بتادی
- Post author:Umer Khan
- Post published:30/11/2022 16:09
- Post category:پاکستان / جرم / کراچی
- Post last modified:30/11/2022 16:09
- Reading time:1 mins read
Tags: Accused Statement, karachi police, Mother and Daughter Killed, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news