You are currently viewing کراچی، مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والا پولیس اہلکار آخرکار پکڑا گیا

کراچی، مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والا پولیس اہلکار آخرکار پکڑا گیا

کراچی (ڈیسک) گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دینے والے پولیس اہلکار کو اجرتی قاتلوں کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 21 مارچ کو گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار اجرتی قاتلوں تنویر اور علی اکبرکے انکشافات کے بعد پولیس نےمرکزی ملزم عتیق کو گرفتار کرلیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اراضی کے تنازع پر پولیس کے انٹیلی جنس اہلکار محمد عتیق نے مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری دی تھی۔
حکام کے مطابق مفتی عبدالقیوم کو ملزم عتیق کے گھر کے سامنے ہی قتل کیا گیا، قتل کی واردات سے قبل پولیس اہلکار عتیق ملزمان سے رابطے میں تھاجبکہ قتل کی واردات عتیق سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا۔
پولیس کے مطابق ملزم عتیق کا حال ہی میں ٹرانسفر وفاقی تحقیقاتی ادارے میں کیا گیا تھا، ملزم کئی حساس مقامات پر ڈیوٹی کرتا رہا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم عتیق نے کرائے کے قاتلوں کو 2 مزید افراد کے قتل کی بھی سپاری دی تھی، پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔