You are currently viewing کراچی، سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی باپ کے ہاتھوں قتل

کراچی، سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی باپ کے ہاتھوں قتل

کراچی (ڈیسک) سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو باپ نے غیرت کے نام پر قتل کردیا، فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سٹی کورٹ کے گیٹ نمبر 4 کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والی ہاجرہ نامی لڑکی کو پیر آباد انوسٹی گیشن کا ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان لیڈیز کانسٹیبلز کے ہمراہ عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے لیکر آیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران لڑکی کا باپ امیر جان محسود بھی تعاقب کرتے ہوئے پہنچا تھا جس نے گیٹ نمبر 4 کے قریب پولیس اہلکار اور اپنی بیٹی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ہاجرہ، پولیس اہلکار عمران زمان اور واجد ولد کلیم خان نامی نوجوان بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں 23 سالہ ہاجرہ دم توڑ گئی۔ ایس ایس پی سٹی نے گیٹ نمبر 4 پر موجود ہیڈ کانسٹیبل خیبر زمان کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی۔واقعہ کے بعد ایس ایس پی سٹی موقع پر پہنچ گئے اور بعدازاں سول اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔