You are currently viewing کراچی، رات گئے اہم سیکورٹی اجلاس، مطلوب گینگسٹرز کی گرفتاری کا فیصلہ
AZ 03

کراچی، رات گئے اہم سیکورٹی اجلاس، مطلوب گینگسٹرز کی گرفتاری کا فیصلہ

  • Post author:
  • Post category:رجحان
  • Post last modified:04/02/2016 00:02
  • Reading time:1 mins read

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِقائد میں جرائم کے خاتمے کے لیے رات گئے سیکورٹی ادارے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے مطلوب ملزمان کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ انٹرپول سے رابطے کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی گئی ہے۔

اجلاس میں شریک افسران کو لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈروں استاد تاجو، بابا لاڈلہ، غفار ذکری، سنی، عمر کچھی، جمیل چھانگا، شفیع پٹھان، ملا عتیق، رؤف ناظم، وصی لاکھو، فیصل پٹھان، آغا شوکت، شیراز ذکری، شکیل بادشاہ خان، سردار آصف عرف مٹھل، گلابو، ساجد گولی مار، سلیم چاکلیٹی، سعید کاجل، ملا سہیل سمیت دیگر کو جلد از جلد حراست میں لینے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
سیکورٹی اداروں نے گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے ملزمان کی اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک گرفتار ی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے مفرور ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 50 لاکھ روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔
دوسری جانب بیرون ملک فرار کردہ گینگسٹرز بابا لاڈلہ، استاد تاجو، ملا نثار، آغا شوکت، شیراز کامریڈ، سنی، شکیل خان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے بھی حکومت سے تعاون کی درخواست کردی گئی ہے۔