کراچی (ڈیسک) کراچی الفلاح تھانے کی حدود میں واقع شمسی سوسائٹی میں باپ کے ہاتھوں تین بیٹیوں اور بیوی کے لرزہ خیز قتل کی واردات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مبینہ قاتل کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔ مقتولین پوتیوں کی دادی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری پوتیاں مجھ سے مل کر پڑھنے اسکول اور کالج گئی تھیں، دوپہر ڈیڑھ بجے تک سب ٹھیک تھا۔ دوپہر کے بعد چیخوں کی دو آوازیں سن کر اس نے اوپر کال کی تو کسی نے فون نہیں اٹھایا جس پر جب وہ اوپر گئیں تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ غمزدہ دادی کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے دروازے کو کئی بار زور سے ہلایا تو کنڈی کھل گئی ، خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ اندر گئیں تو بچیاں جہاں سوتی تھیں وہیں پڑی تھیں جبکہ دوسرے کمرے میں بہو پر کمبل پڑا تھا، اندر گئی تو بیٹا فواد بھی زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے یا بہو نے کبھی کسی بات کی شکایت نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ فواد کا جناح اسپتال میں آپریشن مکمل ہوگیا اور اسے وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

کراچی، بیٹیوں اور بیوی کے مبینہ قاتل کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، والدہ فواد
- Post author:Umer Khan
- Post published:29/11/2022 19:40
- Post category:پاکستان / جرم / کراچی
- Post last modified:29/11/2022 21:10
- Reading time:1 mins read
Tags: Grand Mother Statement, karachi news, Mother and Daughter Killed, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news