You are currently viewing کراچی، بینک کے باہر پیٹرول پمپ منیجر کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

کراچی، بینک کے باہر پیٹرول پمپ منیجر کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (ڈیسک) بینک کے باہر پیٹرول پمپ منیجر کو لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ، رقم، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

رضویہ سوسائٹی پولیس کے مطابق تکنیکی بنیاد پر گرفتار ملزمان عزیز اللہ اور سہیل اقبال سے 7 لاکھ روپے نقد، اسلحہ اور نارتھ ناظم آباد سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ بینک منیجر کو لوٹنے کی واردات میں نعیم نونو اور بابر نامی ملزمان بھی ان کے ہمراہ تھے، پولیس کے مطابق ملزمان کو وارداتوں کی ٹچ دینے والے تمام کرداروں کی معلومات حاصل ہوچکی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزما ن سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل لی مارکیٹ میں پرچون کی دکان، شیر شاہ میں اسکریپ گودام، چائے پتی کی دکان، یوسف گوٹھ سے چھالیہ سپلائر اور چاکیواڑہ میں پیپسی کے سیلزمین کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔