You are currently viewing کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خاتون سے شیر خوار بچی چھین لی

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خاتون سے شیر خوار بچی چھین لی

کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق خاتون نے بیگ میں 11 روز کی بچی کو رکھا ہوا تھا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بچی بیمار تھی جسے سردی سے محفوظ رکھنے کےلیے بیگ میں رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون جیسے ہی اسٹاپ پر بس سے اتری تو اسی اثناء میں نامعلوم ملزمان نے اس سے بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق واقعہ کے مقام کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی جارہی ہیں جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔