You are currently viewing کراچی، اے ٹی سی سے عزیر بلوچ  قتل کے ایک اور کیس میں بری

کراچی، اے ٹی سی سے عزیر بلوچ قتل کے ایک اور کیس میں بری

کراچی (ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو قتل کے ایک اور کیس میں بری کردیا گیا،اب تک عزیر بلوچ کو 25 کیسوں میں بری کیا جاچکا ہے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے ایک اور مقدمےکا فیصلہ سنا تے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ پر جھوٹے الزامات عائد کیےگئے، گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔ پولیس کے مطابق عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر 2012 میں مخالف گینگ کے عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا، ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔یاد رہےکہ لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7