You are currently viewing کراچی، اورنگی ٹاؤن سے کار سوار جعلی میجر پکڑا گیا، وردی، جعلی مہریں برآمد

کراچی، اورنگی ٹاؤن سے کار سوار جعلی میجر پکڑا گیا، وردی، جعلی مہریں برآمد

کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے کار سوار جعلی میجر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ جعلی آرمی میجر تیمور علی ولد عبدالعزیز کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے چیکنگ کے دوران اپنا تعارف بطور آرمی میجر کروایا جبکہ اس نے زیر استعمال کار پر بھی پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس سمیت دستاویزات بھی برآمد ہوئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7