You are currently viewing کراچی، اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی میں ملوث دو خواتین گرفتار

کراچی، اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی میں ملوث دو خواتین گرفتار

کراچی (ڈیسک) ضلع ویسٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق بلوچ گوٹھ نورانی پارک کے قریب منشیات فروشی کی اطلاع پر لیڈی سرچر کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کرکے ایک کلو 305 گرام چرس اور زرفروختگی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین رشیدہ زوجہ اقبال شاہ اور فاطمہ زوجہ غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔