You are currently viewing کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی (ڈیسک) انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں مارے گئے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فریقین کے وکلاء کے حتمی دلائل سننےکے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا، کیس کا فیصلہ 23 جنوری کو سنایا جائے گا۔ کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان نامزد ہیں، مذکورہ قتل کا مقدمہ ملزمان کے خلاف سچل تھانے میں درج ہے۔ نقیب اللہ محسود و دیگر کو 13 جنوری 2018 کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔