ممبئی(ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ” ٹھگز آف ہندوستان”کے گانے کے لئے ڈانس ریہرسل کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے فلم “ٹھگز آف ہندوستان” کے گانے کے لئے یش راج فلمز سٹوڈیوز میں بنائی گئی وڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ ڈانس کی ریہرسل کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم میں اداکار عامر خان، امیتابھ بچن اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال دیوالی پر ریلیز کی جائے گی
(اے پی پی)