کراچی (ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پلیئر وکٹ کیپر، بیٹر کامران اکمل نے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
قومی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے حالات اور ذمے داریوں کے باعث مزید کھیلنے کا ارادہ نہیں ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابر ایک ورلڈ کلاس پلیئر ہے، وہ شاندار بیٹر ہے، بابر اعظم نے حال ہی میں گزشتہ کئی ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کیے ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم ایک لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے کھیلنے کی صلاحیت رکھنے والا لڑکا ہے، میں ہمیشہ اس کی تعریف کرتا ہوں۔ انھوں نے بابر اعظم کی زلمی میں آمد کو خوش آئند قرار دیا۔
