You are currently viewing کارتک آریان کی فلم ’شہزادہ‘ شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ پر بازی لے گئی

کارتک آریان کی فلم ’شہزادہ‘ شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ پر بازی لے گئی

ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ کے پسندیدہ اداکار کارتک آریان کی پروڈیوس کی جانے والی فلم ’شہزادہ‘ اپنی عمر عصر فلم ’پٹھان‘ پر بازی لے جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں کارتک کی آنے والی فلم شہزادہ کا ٹریلر فلم بینوں میں پسندیدہ ترین بنتا جا رہا ہے، محض چار روز قبل جاری کیے گئے فلم کے ٹریلر کو 61ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
فلم شہزادہ کارتک آریان کی بطور فلم پروڈیوسر پہلی فلم ہے جس نے انڈسٹری میں انٹری کرتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں کریتی سین، منیشا کورالا ، پریش راول اور رونت رائے نمایاں آرٹسٹ ہیںجو فلم کو چار چاند لگا رہے ہیں، کارتک کی یہ فلم تیلگو فلم کا ری میک ہے۔
دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کو بھی جاری ہوئے چھ دن گزرے ہیں اور اسے اب تک 49ملین بار پذیرائی ملی ہے۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ خان ہی ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ دپیکا پڈیکون اور جان ابراہیم شامل ہیں، پٹھان کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔
فلم میں شاہ رخ کا رول ایک ایسے شخص کا سا ہے جس کے لیے اس کا وطن اس کے نام، اس کی ذات اور مذہب سے بڑھ کر ہے۔