You are currently viewing کابل کی مسجد میں خودکش حملہ، گلبدین حکمت یار کا محافظ ہلاک

کابل کی مسجد میں خودکش حملہ، گلبدین حکمت یار کا محافظ ہلاک

  • Post author:
  • Post category:جرم / دنیا
  • Post last modified:02/12/2022 20:45
  • Reading time:1 mins read

کابل (ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیاسی تنظیم حزب اسلامی کے دفتر کے قریب مسجد پر خودکش حملے میں گلبدین حکمت یار کا محافظ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی پارٹی حزب اسلامی کے دفتر کے قریب مسجد پر ہوا۔ حملے کے وقت حزب اسلامی کی سینئر قیادت مسجد میں موجود تھی۔ حملے میں سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سمیت تمام رہنما محفوظ رہے۔ واقعے پر کابل پولیس ترجمان اور وزارت داخلہ نےفوری طور پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔