ژوب (ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، واقعےکی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور کے ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیےگئے ہیں۔
خودکش حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا۔
سراج الحق معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے جبکہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئے تھے جن میں 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔
