You are currently viewing ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی ڈگری جعلی ثابت

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی ڈگری جعلی ثابت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب محمد کھوسو کی ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری جعلی نکلی۔
یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے مطابق شعیب محمد کھوسو نے تقرری کے لیے جمع کرائی گئی ڈگری تصدیق پرجعلی ثابت ہوئی۔
یونیورسٹی کے مطابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی جمع کرائی گئی ڈگری گیتاشنکر کی تھی۔
ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کے مطابق ان کی ڈگری ٹھیک ہے جس کی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کرائی تھی۔
درخواست گزار ملک امجد فاروق کے وکیل نوید ملک نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔
عدالت کے طلب کرنے پرڈی جی اسپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کرائی گئی تصدیق پیش نہ کرسکے۔
یاد رہے کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تقرری کو امجد فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.