You are currently viewing ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے روس-یوکرین بحران کے تناظر میں پہلی ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا

ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے روس-یوکرین بحران کے تناظر میں پہلی ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا

کراچی (ڈیسک)ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے روس-یوکرین بحران کے تناظر میں پہلی ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز(سندھ) کا تعاون شاملِ تھا۔

کانفرنس کا مقصد ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے طلباء کو موجودہ عالمی سیکیورٹی بحران اور اسکے اثرات و مضمرات پہ ملکی و غیر ملکی اسکالرز کی رائے سے آگاہ کرنا تھا- کانفرنس میں خوش آمدید کہتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل حق صاحب نے ائی آر پروگرام کو پہلی انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد پہ مبارک باد دی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے اسپیکرز میں سابق سفیر برائے روس اور سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (سندھ) کے ایکزیکٹیو ڈایریکٹر قاضی خلیل اللہ، جامعہ کراچی کی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی، اور ڈان گروپ آف نیوز پیپرز سے وابستہ افشاں صبوحی نے خطاب کیا جبکہ جرمن اسکالرز ڈاکٹر مارکوس مارکریٹ اور ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر یولیا نکیتا نے آن لائن شرکت کر کے طلباء و طالبات کے سوالات کا بخوبی جواب دیا۔ اس موقع پہ مشہور اکنامسٹ ڈاکٹر قیصر بنگالی اور سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ اقبال جمیل کے علاوہ کراچی کی دیگر جامعات کے اساتذہ اور طلبا نے بھرپور شرکت کی جن میں جامعہ کراچی، وفاقی جامعہ اردو، اقرا یونیورسٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن شامل تھیں۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض پرو وائس چانسلر ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعید منہاس نے کی جبکہ منتظمین میں آ ئی آر پروگرام مینیجر سدرہ احمد، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ثمرین عامر، محمد مصطفی رضا اور صباح قیصر شامل تھے۔