You are currently viewing ڈیوڈ کیمرون کا اپنے والد کے آف شور فنڈ میں شئیرز ہونے کا اعتراف

ڈیوڈ کیمرون کا اپنے والد کے آف شور فنڈ میں شئیرز ہونے کا اعتراف

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:08/04/2016 23:56
  • Reading time:1 mins read

لندن(اسٹاف رپورٹر)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کے آف شور فنڈ میں شئیرز ہونے کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے والد کے فنڈ میں یونٹ ہونے کا اعتراف پانامہ پیپرز کے انکشاف کے پانچ دن بعد منظر عام پر آیا،تاہم ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم بننے سے پہلے انھوں نے آف شور فنڈ میں موجود شئیرز کو بیچ دیا تھا۔

ڈیوڈ کیمرون کے مطابق آف شور انویسٹمنٹ فنڈ میں ان کے پانچ ہزار یونٹ تھے، ،تاہم ایک رپورٹ کے مطابق فنڈ میں وزیراعظم کیمرون اور انکے اہلخانہ کو کوئی فائدہ میسر نہیں ہوتا۔جبکہ پانامہ پیپرز میں ڈیوڈ کیمرون کے والد کا نام آنے کے بعد پہلے اسے وزیراعظم کا ذاتی معاملہ قرار دیا گیا تھا۔