اسلام آباد (ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آر او جاری کرنے کی تردید کی ہے۔
ہفتہ کو جاری بیان میں ایف بی آرکے ترجمان نے کہاہے کہ میڈیا میں زیرگردش ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آراو اجراء کے حوالے سے خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 2019 نے اس سہولت سے متعلق فیصلہ کی منظوری دی تھی تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔