You are currently viewing ڈیوائس آئی ڈینٹیفکیشن اینڈ ریسرچ بورڈ سسٹم کے نفاذ سے حکومت کو سالانہ ساڑھے تین ارب ڈالر حاصل ہوں گے، پی ٹی اے

ڈیوائس آئی ڈینٹیفکیشن اینڈ ریسرچ بورڈ سسٹم کے نفاذ سے حکومت کو سالانہ ساڑھے تین ارب ڈالر حاصل ہوں گے، پی ٹی اے

اسلام آباد (ڈیسک): پاکستان ٹیلی کام اتھاٹی ( پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ڈیوائس آئی ڈینٹیفکیشن اینڈ ریسرچ بورڈ ( ڈی آئی آر بی) سسٹم کے نفاذ سے حکومت کو سالانہ ساڑھے تین ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اس سسٹم کے نافذ ہونے کے بعد آی ایم ای آئی نمبر کے بغیر کوئی موبائل فون ملک میں کسی موبائل کمپنی کے نیٹ ورک پر سم آن نہیں کرسکے گا، ملک میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی سمگلنگ کے دروازے بند ہوں گے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق ملک میں موبائل ٹیلی کام صنعت کے محفوظ اور مثبت فروغ کے لئے حکومت کی ترجیحات کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور سمگلنگ شدہ ڈیوائسز کے انسداد کے لئے ڈی آئی آر بی سسٹم کا نفاذ دسمبرکے آخر میں شروع کیا جائے گا جس سے موبائل فونز کی پاکستان میں سمگلنگ ختم ہوجائے گی اور سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالرقومی خزانہ میں جمع ہو سکیں گے۔

پی ٹی اے حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جو بھی موبائل فون یا ڈیوائس پاکستان میں آئے گی اس کا باقاعدہ اتھارٹی میں ای ایم ای آئی نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کی جائے گی۔ تمام موبائل فونز کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آی ایم ای آئی نمبر کے بغیر کسی موبائل فون پر سم کااجراء نہ کیاجائے۔ جو کمپنی غیر رجسٹرڈ موبائل یاڈیوائس پر سروسز کااجراء کرے گی اسے اتھارٹی قوانین کے مطابق قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(این این آئی)