اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری سے کمی کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں 5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔
سینئر سرکاری افسر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے جبکہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں کمی کا ادارہ نہیں رکھتی۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29 اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں 1.75 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مذکورہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34 روپے ہو جائے گی۔
مٹی کا تیل 188.83 سے کم ہو کر 185.54 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75 سے کم ہو کر 164 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔