You are currently viewing ڈیرن سمی  کو یوم ِپاکستان  پر اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

ڈیرن سمی کو یوم ِپاکستان پر اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے  نے پشاور زلمی کےکپتان اورویسٹ انڈیز کے کھلاڑی  ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت  دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے  23 مارچ (یومِ پاکستان ) کو اعزازی شہریت  دینے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات  پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو   صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.