You are currently viewing ڈیتھ سیل میں 5 ماہ گزارے، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، مریم نواز

ڈیتھ سیل میں 5 ماہ گزارے، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا۔
پارٹی قائد کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں، نواز شریف کی 4 سال کی حکومت میں ڈالر 97 سے 98 روپے پر رہا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.