کراچی (نیوز ڈیسک) نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی کو سخت سزا دلوائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی کو اس طرح کے ٹاسک نہیں دینے چاہیے تھے، ہم نے واقعہ پر فوری کارروائی کی ہے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کی غلطی ہے، آئی جی نے انہیں معطل کر دیا ہےجبکہ ان کے خلاف ضروری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ پولیس کی قیادت اچھی ہے، میں مطمئن ہوں، نگراں حکومت آنے کے بعد کچے کے علاقوں میں جرائم نہیں ہوئے۔
حارث نواز کا کہنا ہے کہ پولیس کے سپاہی کی تنخواہ 60 سے 70 ہزار روپے ہے، پولیس اور لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیاں عوام کی خدمت کے لیے ہیں۔