You are currently viewing ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سیکورٹی سے متعلق سوال متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سیکورٹی سے متعلق سوال متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

اسلام آباد (ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سیکورٹی سے متعلق سوال متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

  ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ سعید کے سوال کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے بتایا کہ ملک بھر میں سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی مزدوروں کی حفاظت کے لئے پاکستانی مسلح افواج کا 9 منظم بٹالین 9229 جوانوں اور سول مسلح افواج کے 6 ونگز 4502 جوانوں پر مشتمل سپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے۔ سی پیک کے تحت تشکیل دی گئی سول مسلح افواج میں منظور شدہ 4502 اسامیوں پر کل 4491 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے، ان کو متعلقہ بھرتی کے قواعد کے تحت پنجاب، رینجرز پنجاب، پاکستان رینجرز سندھ، فرنٹیئر کور (کے پی) اور فرنٹیئر کور (بلوچستان) کی جانب سے بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ بھرتی کوٹہ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ حکومت سی پیک کے حوالے سے تمام معاملات پر غور کر رہی ہے۔ سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والوں کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت پاکستان اور متعلقہ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ کی سی پیک کے حوالے سے سپیشل کمیٹی ہے، یہ سوال اس کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، وہاں تفصیلاً اس پر غور کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.