اسلام آباد(ڈیسک)پیپلز پارٹی کی راہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،عدالت عظمی کے فیصلے کی بنیاد پر پاکستان کے مستقبل کا تعین ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،عدالت عظمی کے سامنے پورے ملک کی تقدیر ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر ہم پاکستان کے مستقبل کا تعین کریں گے۔