You are currently viewing ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے، وزیر اعظم

ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے،جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی، اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.